لاہور: (دنیا نیوز) حمزہ شہباز نے کہا کہ تحریک انصاف شرپسندی اور تصادم کی سیاست پر گامزن ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہبا ز نے پنجاب کے آئینی بحران پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو آیئنی بحران میں دھکیل دیا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے سے راہ فرار اختیار کر گئے ہیں۔ اب یہ گورنر کی صوابدید ہے کہ وہ کب وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈرنے کہاکہ تحریک انصاف کا گورنر ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان قابل مذمت ہے۔ دھونس دھمکی اور سینہ زوری کا آئینی اور قانونی حدود کے اندر جواب دیا جائے گا۔