لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے 22 دسمبر کو وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا آرڈر واپس لے لیا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ لینے کا آرڈر پورا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
گورنر پنجاب نے کہا پنجاب اسمبلی نے آرٹیکل 130 کی سب کلاز 7 کے تحت میرے دئیے آرڈر کی تعمیل کی۔ میں اپنے 22 دسمبر کو جاری کئے گئے آرڈر کو واپس لیتا ہوں۔