ڈیوس: (دنیا نیوز) پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو سے ڈیوس، سوئٹزر لینڈ میں ملاقات کی۔
پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو سے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ملاقات کی، دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 18, 2023
بلاول بھٹو زرداری نے جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان تجارت، توانائی اور تعلیم میں تعلقات کو مزید بڑھانے کا عزم کا اعادہ کیا۔