کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔
جسٹس نعمت اللہ نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جس علاقے سے شہری لاپتہ ہوں متعلقہ تھانے میں فوری مقدمہ درج کیا جائے۔
عدالت نے ایس ایچ او شاہ لطیف کو حکم دیا کہ لاپتہ شہری میر علی حیدر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جائیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری حیدر علی کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ لاپتہ شہری منظور احمد گھر واپس آ گیا ہے۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا گمشدگی کے دوران منطور احمد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، عدالت نے سٹیل ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والے شہری منظور احمد کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔