کراچی: حد بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواستیں مسترد

Published On 10 January,2023 03:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں حلقہ بندیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سمیت دیگر 8 سے زائد درخواستوں مسترد کر دی گئی ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم سمیت دیگر 8 سے زائد درخواستوں پر سماعت ہوئی، وکیل ایم کیو ایم نے دلائل دیے کہ مسئلہ ٹاؤنزکی حد بندیوں کا ہے، اس لئے الیکشن کمیشن فریق نہیں، موجودہ درخواستیں ڈیلیمیٹیشن اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف ہیں، حد بندیاں سندھ حکومت نے کی ہیں، میں دلائل کے لئے تیار ہوں، میری درخواست سن لی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ حلقہ بندیوں پر تو سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ کا بینچ بھی ایسی درخواستیں مسترد کر چکا ہے۔

بعدا ازاں عدالت نے ایم کیو ایم کی 2 درخواستوں کو مسترد کر دیا جبکہ باقی درخواستوں پر سماعت وکلاء کی غیر حاضری کے باعث ملتوی کر دی گئی۔

Advertisement