پی ایس پی 15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، مصطفیٰ کمال

Published On 09 January,2023 08:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی 15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

پی ایس پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل، مرکزی شعبہ جات اور ڈسٹرکٹ انچارجز کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال نے کی، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پی ایس پی کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پاک سرزمین پارٹی 15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات بھرپور حصہ لے گی۔
 

Advertisement