کراچی: (دنیا نیوز) سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے مہاجروں اور تمام مظلوموں کو ان کے حقوق واپس دلوائیں گے۔
فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں مردم شُماری میں کم گنا جاتا ہے، کراچی اورحیدرآباد میں غیر منصفانہ، متنازعہ حلقہ بندیاں کی گئیں، ہمیں ہمارے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف بھر پور احتجاج کرنا ہے۔
سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کا کہنا تھا کہ کب تک ظلم سہیں، آگے بڑھیں اور طاقتور ایوانوں تک آواز پہنچائیں، مہاجروں اور تمام مظلوموں کو اُن کے حقوق واپس دلوانے ہیں۔