خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات، اے این پی کے مزید 4 امیدواروں کی منظوری

Published On 21 January,2023 11:09 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں نے کمر کس لی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے مزید 4 صوبائی امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی کے 61 چارسدہ سے سلطان محمد خان ، عالمگیر خان خلیل پی کے 75 پشاور کیلئے جبکہ پی کے 84 نوشہرہ سے مسعود عباس خٹک اے این پی کے امیدوار ہوں گے۔

پی کے 38 تور غر سے لائق محمد خان اے این پی امیدوار نامزد کر دیئے گئے ہیں چیئرمین پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان کی طرف سے بورڈ کی مشاورت کے بعد ناموں کی منظوری دے دی گئی۔
 

Advertisement