اے این پی نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی دیدی

اے این پی نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی دیدی

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہماری جماعت نے باضابطہ طور پر وفاقی حکومت کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ اگر 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات مزید ملتوی ہوئے تو الیکشن سے دستبردار ہونے کے ساتھ حکومتی اتحاد سے الگ ہو جائیں گے۔ ہم اس بار کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔