مسافر وین بے قابو ہو کر الٹ گئی، 1 شخص جاں بحق، 15 زخمی

Published On 22 January,2023 07:39 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) شکارپور لاڑکانہ روڈ قومی شاہراہ پر مسافر وین بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے 1 شخص جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت لعل بخش بوتانی کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں 5 افراد کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بہاولپور میں کوسٹر موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی جس سے 20 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے میں انسانی جانیں محفوظ رہیں۔