ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتوں جاں بحق

Published On 22 January,2023 06:10 pm

سیہون: (دنیا نیوز) انڈس ہائی وے روڈ پر باغ یوسف کے قریب ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک خاتوں جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتوں کی شناخت شاہدہ میمن کے نام سے ہوئی ہے، حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

پولیس نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں ارم میمن اور علی میمن شامل ہیں، زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ سیہون منتقل کر دیا ہے۔