ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

Published On 22 January,2023 12:30 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثہ میں خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثہ ٹریکٹر ٹرالر کی تیزی رفتاری کے باعث پیش آیا۔

قبل ازیں کورنگی نمبر 4 میں گرلز کالج کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا تھا، حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔