لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ایک طرف ملک دیوالیہ ہونے والا ہے دوسری طرف چیئرمین پر حملے کی تحقیقات کرنے والی JIT پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ممبران سے متنازعہ بیانات دلوائے جا رہے ہیں، ایسی حرکات ثابت کر رہی ہیں کہ اس سازش میں شریک لوگ کتنے طاقتور ہیں۔
ایک طرف ملک دیوالیہ ہونے والا ہے دوسری طرف چئیرمین پر حملے کی تحقیقات کرنے والی JIT پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور ممبران سے متنازعہ بیانات دلوائے جا رہے ہیں. ایسی حرکات ثابت کر رہی ہیں کہ اس سازش میں شریک لوگ کتنے طاقتور ہیں. https://t.co/6utTWwLogd
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 22, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج جمشید اقبال کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف اور فوری الیکشن کے لیے NA121 میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ریلی کا آغاز صدر گول چکر سےہوگا اور جوڑے پل سے ہوتے ہوئے غازی آباد روڈ، مغلپورہ اور دھرم پورہ جائے گی۔