پشین حادثہ : بلوچستان کانسٹیبلری کے ڈی ایس پی خاندان سمیت جاں بحق

Published On 11 January,2023 09:43 am

پشین : (دنیا نیوز ) پشین خانو زئی کے قریب گوال میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ، حادثے میں بلوچستان کانسٹیبلری لورا لائی کے ڈی ایس پی مختار ملغانی اہلیہ اور 3 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔

پشین میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں بلوچستان کانسٹیبلری لورا لائی کے ڈی ایس پی مختار ملغانی اہلیہ اور 3 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق چمن میں خانو زئی کے علاقے گوال میں دھند اور پھسلن کے باعث حادثہ پیش آیا ، جب  این 50 ہائی وے پر زیارت کراس کے قریب کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کار اور ٹریلرآپس میں ٹکرا گئے  ۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں بلوچستان کانسٹیبلری لورا لائی کے ڈی ایس پی مختار ملغانی، ان کی اہلیہ، بیٹا اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوئے، جاں بحق تمام افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔