کراچی : مزدا ٹرک اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 10 January,2023 02:25 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مزدا ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثے کے نتجیے میں زخمی ہونے والے افراد میں اسسٹنٹ کمشنر حب سمیع اللہ اور ان کا بھائی عبداللہ بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دیگر زخمیوں میں شمس الدین ، جلیل اور تیمور شامل ہیں جبکہ تمام زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔