قصور: (دنیا نیوز) تیزرفتار بس نے موٹرسائیکل اور رکشہ سواروں کو کچل ڈالا جس کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ مصطفیٰ آباد ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں فیکٹری کی بس بریک فیل ہونے کے باعث موٹرسائیکل اور رکشہ ایک کار کو بری طرح روندھ ڈالا۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 17 سالہ وقاص، 20 سالہ رفاقت،38 سالہ ذوالقرنین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 30 سالہ امان اللہ، 22سالہ ارباز اور 19سالہ سیف اللہ شامل ہیں۔