سوزوکی وین اور ٹریکٹر میں ٹکر، ایک ہی خاندان کی 2 خواتین جاں بحق

Published On 01 January,2023 10:12 pm

ٹنڈو محمد خان: (دنیا نیوز) تحصیل بلڑی شاہ کریم روڈ پر درگاہ جئے شاہ کے قریب سوزوکی اور ٹریکٹر میں خوف ناک تصادم کے باعث 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

اطلاعات کے مطابق خوفناک حادثہ کے باعث دونوں خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں جب کہ متعدد خواتین شدید زخمی ہوئی ہیں جنہیں سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی ٹنڈو محمد خان مجاہد شاہ کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو حیدرآباد سے منگنی کے لیے یہاں آئے تھے۔