شکارپور: (دنیا نیوز) بااثر افراد نے معمر شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔
ضلع شکارپور کے نواحی علاقے ڈکھن تھانے کی حدود میں بااثر افراد نے پیسوں کی لین دین پر بزرگ شخص پر لاٹھیوں سے حملہ کر کے تذلیل کی۔
بااثر شخص نے بھرے بازار میں بزرگ شخص پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا، بازار میں موجود لوگوں نے بزرگ شخص کو بااثر افراد سے بچا لیا۔
پولیس کے مطابق بزرگ شخص کی جانب سے تشدد کی رپورٹ ڈکھن تھانے میں دے دی گئی ہے۔