بہاولپور: (دنیا نیوز) تھانہ صدر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گشت کے دوران پولیس تھانہ صدر کا ڈاکؤں سے آمنا سامنا ہوا ، پولیس کی وین دیکھ کر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔
پولیس کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں نادر نامی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈاکو کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو 48 مقدمات میں مطلوب تھا ۔