کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ الیکشن سے فرار ہونے کے لئے پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی صورت میں اپنی بی ٹیم اتار دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کا 15 جنوری سے قبل نئی حلقہ بندیوں کا مطالبہ الیکشن کے میدان سے جوتے چھوڑ کر بھاگنے کی تیاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی آج بھی اِدھر ہم، اُدھر تم کے منشور پر عمل پیرا ہے، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول اپنے سہولت کاروں کے ذریعے والدہ کے قاتلوں کا ہی پتہ کرلیں:حلیم عادل شیخ