لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران پھر سڑکوں پر آگئی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی میں احتجاجی ریلیاں نکالیں، شرکاء نے حکومت سے اشیائے خورو نوش کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا۔
تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےمہنگائی کے خلاف ریلیوں کا آغاز ہو گیا، لاہور میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی سرپرستی میں ریلیاں نکالی گئیں۔
سینٹرل پنجاب صدر ڈاکٹر یاسمین راشد، جنرل سیکرٹری میاں حماد اظہر ،سینیٹر ولید اقبال اور سینٹرل پنجاب لیڈر شپ کی قیادت میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی۔
— PTI (@PTIofficial) January 1, 2023
#الیکشن_کراؤ_ملک_بچاؤ pic.twitter.com/eEwgZeGnhm
احتجاجی ریلیوں میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید اور حماد اظہر نے عوام کے سمندر کے ساتھ بڑے اجتماع کی صورت میں شرکت کی، ریلی یتیم خانہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔
بدترین مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی زمہ دار امپورٹڈ سازشی حکومت کیخلاف لاہور کی عوام کا فیصلہ۔
— PTI (@PTIofficial) January 1, 2023
#الیکشن_کراؤ_ملک_بچاؤ pic.twitter.com/oSOHX7xoSQ
لاہور میں پی ٹی آئی کی مہنگائی کیخلاف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آج عوام نے ثابت کر دیا کہ ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے، اس وقت سارا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، رانا ثنا اللہ لاہور میں آ کر تو دیکھو، ریلی میں شرکاء نے مریم کا پاپا چور، مریم کا بھائی چور کے نعرے لگائے، انہوں نے کہا کہ دوبارہ آکر احتساب کریں گے، سارا لوٹا پیسہ نکلوائیں گے۔
فیصل آباد #الیکشن_کراؤ_ملک_بچاؤ مہم کے سلسلہ میں بڑی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چوہدری فیض اللہ کموکا صدر ویسٹ پنجاب نے کی ۔ pic.twitter.com/WzhuFIiVC1
— PTI (@PTIofficial) January 1, 2023
میاں اسلم اقبال نے ریلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں سوچی سمجھی سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت ہٹائی گئی، امپورٹڈ حکومت نے میرے ملک کے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، بیرونی سازش سے ایسی حکومت لائی گئی جو ان کے اشاروں پر چل رہی ہے، آج عوام روٹی کھانے سے تنگ ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا #الیکشن_کراؤ_ملک_بچاؤ ریلی سے خطاب۔ @Dr_YasminRashid pic.twitter.com/5q2XgFys54
— PTI (@PTIofficial) January 1, 2023
حماد اظہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت سازش سے ختم کی گئی، عوام نے حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا، اب بند کمروں میں فیصلے نہیں ہوں گے، اب فیصلے آزادی چوک کے عوام کریں گے۔