اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریاکرڈ کی گئی، 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے 60 پیسے اضافہ ہوا، دال مسور 5 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، بیس کلو آٹے کا تھیلا 1557 روپے سے بڑھ کر 1574 روپے 61 پیسے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 3350 روپے کمی
علاوہ ازیں دال چنا، دال مونگ، دال ماش اور مٹن سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔