کراچی: (ویب ڈیسک) کئی روز سے مسلسل بڑھتی ہوئی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1797 کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 3350 روپے کمی سے 1 لاکھ 77 ہزار300 اور دس گرام سونے کی قیمت 2872 روپے کمی سے 1 لاکھ 52 ہزار6 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔