لاہور: (دنیا نیوز) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر پر میگا کرپشن سکینڈل ثابت ہو گیا، ڈاکٹر اطہر محبوب کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی۔
وی سی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے خلاف وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کے مطابق کلچرل ڈے کے لیے جاری رقم میں بےضابطگیاں پائی گئیں، بیشتر مالی معاملات میں بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق وی سی نے بغیر اشتہار لوگوں کو نوکریوں پر رکھ لیا، ناتجربہ کاراساتذہ کی بھرتی کی گئی، تجربہ کار اساتذہ کو نہیں رکھا گیا۔
ڈاکٹر اطہر محبوب نے درجنوں کی تعداد میں غیرقانونی بھرتیاں کیں، اس کے علاوہ وی سی نے مہنگی ترین گاڑی سرکاری خرچے سے خریدی۔
انسپکشن ٹیم نے ڈاکٹر اطہر محبوب کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کو کیس بھیجنے کی سفارش کر دی۔