وزیراعلیٰ سندھ کا ملیر ایکسپریس وے کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، کرکٹ بھی کھیلی

Published On 01 January,2023 12:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کیلئے ملیر ایکسپریس وے کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر ایکسپریس وے پر کام کا جائزہ لیا اور اس دوران انہوں نے ملیر ایکسپریس وے محمود آباد میں کرکٹ بھی کھیلی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو گیند کرائی، وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ لوگوں نے بھی کرکٹ کا مزہ لیا۔

اس موقع پر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قیوم آباد کے پی ٹی انٹرچینج سے لے کر ایم نائن کاٹھوڑ تک 50 کلومیٹر کی سڑک ہے، ملیرایکسپریس وےکی تعمیر سے شہر سے ٹریفک کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔