کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئے سال کے موقع پر ڈبل سواری پر عائد کی گئی پابندی ختم کر دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ امید ہے نوجوان ڈبل سواری پر پابندی کے خاتمے کے فیصلے کا احترام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان خوشیاں منائیں لیکن احترام اور عزت کے ساتھ، امید ہے کہ کوئی بھی نوجوان ون ولنگ یا اسلحے کی نمائش نہیں کرے گا، نوجوان اپنا اور دوسروں کی فیملیز کا احترام اور خیال رکھیں گے۔
قبل ازیں نئے سال کی آمد کے موقع پر کراچی میں 2 دن کے لئے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر کراچی ڈویژن میں 2 روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔