کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آجکل ملک میں بدتمیزی کا ماحول بنایا ہوا ہے، ہم جتنی کوشش کرلیں مگر بدتمیزی نہیں کرپاتے۔ ہمیں مل کرچلنا چاہیے، اسمبلیاں توڑنے کی بات ہورہی ہے، نہ توڑیں تواچھا ہے اگراسمبلیاں توڑیں گے توبہت ہی اچھا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پندرہ برس سے سندھ کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اس دوران صوبے میں کئی اچھے کام ہوئے ہیں۔ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے ٹرانسپورٹ کمپنی بنائی، سندھ میں کینسرکا مفت علاج ہورہا ہے،ہم نے دریائے سندھ پردوپل بنائے۔
بلاول بھٹو کی تعریف کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بطور وزیرخارجہ بلاول نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جوتجربہ کار وزیرخارجہ نہ کرسکے وہ بلاول بھٹونے چند ماہ میں کردکھایا
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اردوکانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی دھرتی صوفیائے کرام کی دھرتی ہے، صوبہ سندھ نے ہمیشہ امن اوربھائی چارے کا پیغام دیا۔ سندھ کا اردوزبان کی ترویج میں کلیدی کردارہے۔