لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی ہے۔
گورنر ہاؤس پنجاب میں ہونے والی ملاقات میں دونوں گورنرز کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پع گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ دونوں صوبے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کر رہا ہوں۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے گورنرسندھ کی کوشش لائق تحسین ہے۔