ایم تھری موٹروے پر چلتی بس میں آگ بھڑک اٹھی

Published On 30 December,2022 10:55 pm

پیرمحل: (دنیا نیوز) ایم تھری موٹروے پر پیرمحل انٹرچینج کے قریب چلتی ہوئی آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایم تھری موٹرے وے پر بس میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، ریسیکو 1122 کے عملہ اور موٹروے اہلکاروں نے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

آتشزدگی کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسیکو 1122 کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔