ٹیکسلا: بریک فیل ہونے سے ٹریلر آبادی میں گھس گیا، 3 افراد جاں بحق

Published On 27 December,2022 09:41 pm

ٹیکسلا: (دنیا نیوز) بریک فیل ہونے سے 22 ویلر ٹریلر آبادی میں گھس گیا جس کے نیچے کچلے جانے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقع ٹیکسلا کے قریب مین روڈ سے ملحقہ آبادی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر بریک فیل ہونے پر سڑک کنارے لگے تندور میں جا گھسا ، ٹریلر تلے کچلے جانے سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا۔