پنجاب : دھند کے باعث مختلف حادثات ، 3افراد جاں بحق

Published On 09 January,2023 11:12 am

شیخوپورہ:( دنیا نیوز) پنجاب میں دھند کا راج برقرار ، دھند کے باعث دو مختلف حادثات میں دو طالبعلموں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں شرقپورروڈ پردھند کے باعث ٹریکٹرنے موٹر سائیکل کوٹکر مار دی ، جس کے نتیجے میں 2 طالب علم جاں بحق ہوگئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

دوسرا حادثہ ہارون آباد میں پیش آیا جہاں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔