باغ میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری ، 6 افراد جاں بحق

Published On 06 January,2023 08:41 am

آزاد کشمیر: (دنیا نیوز) باغ آزاد کشمیر میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق  افسوس ناک حادثہ صبح پانچ بجے پیش آیا ، مسافر بس راولپنڈی سے کھاوڑہ میراں کلاں جا رہی تھی کہ رحیم کوٹ کے قریب  حادثے کا شکار ہوگئی ۔ 

  بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اب تک 6  افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو بس سے باہر نکالا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے دہیرکوٹ اور مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔