بہاولنگر : تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

Published On 11 January,2023 06:25 am

بہاولنگر : ( دنیا نیوز ) چشتیاں روڑ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بہاولنگر میں اڈہ تخت محل کے قریب چشتیاں روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد رفیق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی ہے۔