لاہور: گھرمیں آتشزدگی سے کم سن بچی جھلس کرجاں بحق

Published On 23 January,2023 09:18 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے کلمہ چوک پر گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے  فالکن کمپلیکس کلمہ  چوک پر گھر میں آگ لگنے سے ایک بچی جھلس کر جاں بحق جبکہ دوسرا بچہ شدید زخمی ہے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغازکیا ، ریسکیو کے مطابق جاں بحق بچی ایمان کی عمر ایک سال ہے جبکہ پانچ سالہ عبدالرحمٰن کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ریسکیوحکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے ۔
 

Advertisement