اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل تعینات نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری قانون سے جواب طلب کر لیا، دو ہفتوں کے اندر رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا اٹارنی جنرل کی پوسٹ خالی ہے، عدالتی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل ہی موجود نہیں ہیں، وضاحت دی جائے اٹارنی جنرل کی پوسٹ خالی کیوں ہے۔
شہری کی فیڈرل پبلک کمیشن کی درخواست پر سماعت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے 7 اکتوبر 2022 کو فریقین سے پیراواز کمنٹس طلب کیے گئے تھے تاہم فریقین نے جواب جمع نہیں کروائے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل موجود نہیں۔