زمان پارک میں عمران خان کی سکیورٹی میں کمی بیشی پر غور شروع

Published On 24 January,2023 10:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اور لاہور پولیس کی نئی قیادت نے زمان پارک کی سکیورٹی میں کمی بیشی پر غور شروع کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے دوران زمان پارک میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی پر 6 سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہے۔

چودھری پرویز الٰہی کے دور میں اپوزیشن نے زمان پارک میں حد سے زیادہ سکیورٹی لگانے پر اعتراض بھی کیا تھا۔

پنجاب اور لاہور کی نئی کمان کے آتے ہی زمان پارک میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی اور تعینات نفری کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

Advertisement