لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سیکرٹری جنرل اسد عمر، فواد چودھری، سینیٹر اعظم سواتی اور حماد اظہر نے بھی شرکت کی، ملاقات کے دوران الیکشن کمیشن کے اقدامات کے خلاف آئینی آپشنز پر بات چیت کی گئی۔
زمان پارک میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے متنازعہ اقدامات کے خلاف احتجاج کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے اور سیاسی آپشنز پر بھی بات چیت کی گئی۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ملاقات
— PTI (@PTIofficial) January 24, 2023
پنجاب میں انتخابات اور دیگر سیاسی امور پر گفتگو
ملاقات میں سینئیر پارٹی لیڈرشپ کی بھی شرکت pic.twitter.com/WufBXB2zHY
اس موقع پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کی تاریخ نہ آنے پر اظہار تشویش کیا گیا اور بیورو کریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، چودھری پرویزالٰہی نے آئندہ سیاسی معاملات کے حوالےسے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔