عمران خان کا فواد چودھری کی اہلیہ سے ٹیلی فونک رابطہ

Published On 25 January,2023 02:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کی اہلیہ ہبہ چودھری کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کی نہایت لغو بنیادوں پر گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فواد چودھری کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد کیخلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا، تفصیلات سامنے آگئیں

خیال رہے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو پولیس نے بدھ کے روز لاہور میں صبح کے وقت ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جو مقدمہ درج ہوا اس پر فخر، نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا: فواد چودھری

فواد چودھری کے خلاف منگل کی رات سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔