لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چودھری کے بعد انکے بھائی فراز چودھری بھی گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے بھائی آبائی حلقے جہلم میں گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی پاداش میں انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ جہلم پولیس نے فراز چودھری کو سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) کی بلڈنگ میں منتقل کر دیا ہے۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے سینئر رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔
فواد چودھری کو تھانہ کوہسار اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔