اٹک : (دنیا نیوز) اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں فرنیچر ہاؤس کے کارخانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں اخلاص چوک میں واقع بکھوال فرنیچر ہاؤس کے کارخانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی ۔
ریسکیو کی فائر ٹیم نے ڈھائی گھنٹے کی فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا ۔
ریسکیو کے مطابق آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کارخانے میں موجود 15 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔