اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری نے کہا ہے کہ فواد آج عدالت میں کھڑے ہو کر رو رہے تھے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ میری بیٹیوں کو ان کے والد سے ملنے کی اجازت دی جائے، بیٹیاں اپنے والد سے ملاقات نہیں کر پا رہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا چودھری نے کہا کہ ان کے شوہر کو فیملی اور بچوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جج نے فواد چودھری کو بخشی خانے بھیجنے کے احکامات جاری کیے، جج نے کہا کہ فواد کی اہلخانہ سے ملاقات کروائی جائے لیکن انہیں بخشی خانے میں نہیں لایا گیا، یہ توہین عدالت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں بھی فواد چودھری کو فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، تھوڑا سا رحم کریں، فواد کی فیملی ہے، میرے بھی جذبات ہیں، مجھے دھکے دیے گئے، میں جان بچا کر آئی ہوں۔