ڈائریکٹرز پی ٹی سی ایل کی بہترین کارکردگی کیلئے کردار ادا کریں، اسحاق ڈار

Published On 30 January,2023 10:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ٹیلی کمیونیکیشن شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے بورڈ میں حکومت کے نامزد ڈائریکٹرز کو پی ٹی سی ایل کی بہترین کارکردگی کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ٹیلی کام سیکٹر بالعموم اور پی ٹی سی ایل کے بارے میں بالخصوص تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ نے اس شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پی ٹی سی ایل کے بورڈ میں حکومت کے نامزد ڈائریکٹرز کو پی ٹی سی ایل کی بہترین کارکردگی کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
 

Advertisement