اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان کی مالی مشکلات کے حوالے سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی اور وزیر خزانہ انجینئر زمرک کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وفد کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ کو بلوچستان کے مالی مشکلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے مالی مسائل کے حل کے لئے بلوچستان کے این ایف سی ایوارڈ کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ وزیر خزانہ نے ملاقات میں شریک وزارت خزانہ کے حکام کو اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔