ہنگو: (دنیا نیوز) زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے 10افراد کی حالت غیر ہوگئی،متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو میں پہنچایا جہاں طبی امداد کے بعد ان کی حالت بہتر ہے،پولیس نے متاثرہ افراد کے بیان لےکر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔