پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد مالاکنڈ ڈویژن بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

Published On 30 January,2023 04:34 pm

سوات: (دنیا نیوز) پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد مالاکنڈ ڈویژن بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

آر پی او مالاکنڈ سجاد خان کے مطابق ڈویژن بھر کے ڈی پی اوز کو سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، سرکاری عمارتوں، پولیس سٹیشنز، چوکیات کے سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ترجمان مالاکنڈ ریجن پولیس نے بتایا کہ ڈویژن بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں لگانے کے احکامات بھی جاری کئے، ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ سجاد خان نے پشاور پولیس لائنز دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

مالاکنڈ ریجن پولیس کے ترجمان کے مطابق آر پی او مالاکنڈ سجاد خان نے کہا ہے کہ پولیس جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پولیس جوان ڈیوٹی کے دوران الرٹ رہیں۔
 

Advertisement