قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، پشاور بم دھماکے کے 3 دہشتگرد ہلاک

Published On 08 March,2022 10:53 pm

پشاور:(دنیا نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کوچہ رسالدار پشاور کی جامع مسجد میں خودکش بم دھماکے میں ملوث 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس اور پولیس نے خیبر بارڈر ایریا میں آپریشن سائلنس کے دوران کامیاب کارروائی کی، اہم آپریشن میں کوچہ رسالدار بم دھماکہ میں ملوث نیٹ ورک کے تین دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے، ہلاک دہشت گرد مرکزی سہولت کار تھے۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد پشاور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، پولیس اسٹیشن پر حملوں اور دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ آپریشن سائلنس دیگر بارڈر ایریا میں بھی جاری ہے، اہم گرفتاریوں کی بھی توقع ہے، کچھ عناصر کے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں جن کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچنگ جاری ہے۔

 

Advertisement