پشاور خود کش دھماکہ کیس میں پیش رفت، مزید 3 دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Published On 09 March,2022 03:41 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ہونیوالے خود کش دھماکے میں مزید پیش رفت سامنے آ گئی، نیٹ ورک میں شامل 3 دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کوچہ رسالدار خود کش بم دھماکے میں ملوث دہشت گرد گروہ میں شامل تین دہشت گردوں سے متعلق مزید تفصیلات اکھٹی کر لی گئی ہیں، دہشتگرد عبدالواجد عرف غازی عثمان، ڈاکٹر ستنام سنگھ امن کمیٹی ممبر اور پولیس اے ایس آئی امیتازعالم پرحملوں میں ملوث تھا۔

حملے میں ملوث دوسرا مبینہ دہشتگرد غازی عثمان کوچہ رسالداردھماکے میں براہ راست شامل تھا، دہشتگرد مظفرشاہ عرف خالد کوچہ رسالداردھماکہ سمیت ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹرتھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پشاورنیٹ ورک میں شامل تیسرے دہشتگرد کی بھی شناخت ہوگئی ہے، تیسرا دہشت گرد گزشتہ شب آپریشن میں مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں دہشتگرد کوچہ رسالداراور دیگردہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
 

Advertisement