پشاور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جیسے ہی حکومت تبدیل ہوئی تو وفاق اور صوبے میں بھی تبدیلی آئی ہے۔
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مشکل سے حالات کنٹرول ہوئے تھے، سکیورٹی اداروں نے امن کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، میری حکومت سے درخواست ہے کہ سکیورٹی پر پہلے فوکس کریں۔
سابق سپیکر پختونخوا اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما مشتاق غنی نے کہا کہ دہشتگردوں سے اللہ کا گھر بھی محفوظ نہیں، صوبے میں امن آ چکا تھا، لیکن اب پھر دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پولیس ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف سینہ سپر رہی ہے۔