کراچی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کی فہرست تیار کر لی

Published On 31 January,2023 05:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست تیار کر لی۔

ضلعی تنظیموں کی سفارشات کے ساتھ مخصوص نشستوں کیلئے نام پارٹی قیادت کو بھیجے گئے، پیپلز پارٹی نے ایم سی کی تمام مخصوص نشستوں پر کاغذات جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا، پہلی مرتبہ خواجہ سرا اور خصوصی افراد کیلئے بلدیاتی کونسلز میں نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

تحریک انصاف نے بھی ٹاؤن کونسلز اور سٹی کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواستیں جمع کر لیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مخصوص نشستیں، پیپلز پارٹی جماعت اسلامی، پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) کو ملیں گی، بلدیہ عظمی سٹی کونسل کراچی کی 121 مخصوص نشستوں پر انتخاب آئندہ ماہ ہونے کی توقع ہے۔
 

Advertisement