کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، الیکشن کمیشن نے 229 نشستوں کے حتمی نتائج جاری کر دیئے، چیف الیکشن کمیشن کے نوٹس کے باعث 6 کے نتائج روک لیے گئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کے مطابق کراچی میں 15 جنوری کو 235 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے 91، جماعت اسلامی 85 اور پی ٹی آئی نے 42 نشستیں جیتیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 7، جے یو آئی 2، ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار کو ایک ایک نشست ملی۔
کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن ایک دو دن میں جاری ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد ان کی حلف برداری ہو گی، نوٹیفکیشن کے بعد خواتین کی مخصوص نشستوں کا تعین اور خالی نشستوں پر الیکشن کا فیصلہ کیا جائے گا، مخصوص نشستوں کے تعین کے بعد ٹاؤن چیئرمینز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔